اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ اگر ہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور باہمی روابط کے دوران معیاری طریقہ کار کو یقینی بنائیں تو تب ہی ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔فوڈ چین کے پانچ ڈلیور ی بوائز کے لئے یہ حیرت کا لمحہ تھا جب صدر ڈاکٹر عارف …
اگر ہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے تو کورونا کو شکست دے سکتے ہیں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ اگر ہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور باہمی روابط کے دوران معیاری طریقہ کار کو یقینی بنائیں تو تب ہی ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔فوڈ چین کے پانچ ڈلیور ی بوائز کے لئے یہ حیرت کا لمحہ تھا جب صدر ڈاکٹر عارف علوی شام کی سیر کے دوران مختصر گفتگو کے لئے ان کے پاس رک گئے ۔ ڈیلیوری بوائز اپنی کمپنی کی کٹ پہنے ہوئے سڑک کے کنارے اپنی موٹرسائیکلوں کے پاس کھڑے تھے ۔ صدر سے مل کر خوشی کا اظہار کیا ، جنہوں نے مشکل وقت میں اپنی روزی کمانے پر ان لڑکوں کی حوصلہ افزائی کی۔ صدر نے بعد میں پیر کو ڈیلیوری بوائز کے ساتھ بات چیت کے بعد ٹویٹ کیاکہ یہ محنتی لڑکے زند گی کی مشکلات سے نمٹنے کیلئے رات گئے دیر تک کام کرتے ہیں۔ ان کی خدمات کی ضرورت 70 فیصد کم ہوئی ہے ،، ” چہرے کا ماسک پہن کر ، صدر علوی نے ڈیلیوری بوائزکو حفاظتی احتیاطی تدابیر کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور باہمی روابط کے دوران معیاری طریقہ کار کو یقینی بنائیں تو تب ہی ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہاتھ دھوئے ، ماسک پہنیں ، اور محفوظ معاشرتی فاصلہ رکھیں”انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے عوام کو بھی ان مشوروں سے آگاہ کیاہے۔









