سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کےلئے فلائٹس کی تعداد دگنی کر دی ہے،معاون خصوصی سیّد ذوالفقار بخاری کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کےلئے فلائٹس کی تعداد ڈبل کر دی ہے۔ سید ذوالفقار بخاری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بیرون ممالک سے میتوں کی واپسی کےلئے بڑے جہازوں کا انتظام کیا جا رہا …

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کےلئے فلائٹس کی تعداد ڈبل کر دی ہے۔ سید ذوالفقار بخاری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بیرون ممالک سے میتوں کی واپسی کےلئے بڑے جہازوں کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباءکے دوران دونوں ممالک کے درمیان لاجسٹک معاملات بڑا چیلنج رہے ہیں۔ انہوں نے کورونا وباءکے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔