ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کےلئے 52اضلاع میں محکمہ زراعت ،فوڈ سکیورٹی اور پاک فوج کی 1102 مشترکہ ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں، نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کےلئے 52اضلاع میں محکمہ زراعت ،فوڈ سکیورٹی اور پاک فوج کی 1102 مشترکہ ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں، بلوچستان میں 2743، پنجاب میں 1489، خیبرپختونخوا میں 394 اور سندھ میں 294 مربع کلو میٹر رقبہ میں ٹڈی دل کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محکمہ …

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کےلئے 52اضلاع میں محکمہ زراعت ،فوڈ سکیورٹی اور پاک فوج کی 1102 مشترکہ ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں، بلوچستان میں 2743، پنجاب میں 1489، خیبرپختونخوا میں 394 اور سندھ میں 294 مربع کلو میٹر رقبہ میں ٹڈی دل کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔ 52 متاثرہ اضلاع میں محمکہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاک فوج کی 1102 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک 234904 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 2.3 کروڑ ہیکٹر) رقبہ پر سروے کیا گیا ہے جبکہ 4920 مربع کلو میٹر (تقریباً 492000 ہیکٹر) رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3633 مربع کلو میٹر رقبہ پر سروے اور 49 مربع کلو میٹر رقبہ پر کنٹرول آپریشن کیا گیا۔جس میں تقریبا 4151 لیٹر پیسٹی سائڈز کا استعمال کیا گیا۔ اب تک بلوچستان میں 2743، پنجاب میں 1489، خیبرپختونخوا میں 394 اور سندھ میں 294 مربع کلو میٹر رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے مو¿ثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ایریل اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔کاشتکار حضرات ٹڈی دل کی موجودگی کی اطلاع دینے اور مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔