لاہور۔یکم جون (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کر نیوالی بھارتی فوج اور دیگر اداروں کے لوگوں کیخلاف جنگی جرائم کے تحت عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خود اندر سے ٹوٹ رہا ہے جسکی وجہ سے نر یندر مودی اور انکے لوگ خوف کا شکار ہو کر بے وقوفی والی باتیں …
،بھارت خود اندر سے ٹوٹ رہا ہےگور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کی پریس کانفرنس
لاہور۔یکم جون (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کر نیوالی بھارتی فوج اور دیگر اداروں کے لوگوں کیخلاف جنگی جرائم کے تحت عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خود اندر سے ٹوٹ رہا ہے جسکی وجہ سے نر یندر مودی اور انکے لوگ خوف کا شکار ہو کر بے وقوفی والی باتیں کر رہے ہیں اور دنیا میں بھارت کی جنگ ہنسائی ہو رہی ہے ‘ سختی کے بغیر پاکستان میں لوگوں کوکورونا سے بچانے کیلئے گھروں میں رکھنا ممکن نہیں ہوسکتا اس لئے حکومت کو سخت پالیسی بنانی چاہیے، بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتےں قومی نہیں ذاتی مفادات کو سامنے رکھ کر سیاست کر رہی ہیں‘ پی ڈین این کے پلیٹ فارم سے ابتک11لاکھ جبکہ سرور فاﺅنڈیشن 60ہزار سے غریب خاندانوں میں راشن فراہم کر چکی ہے ، عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کیلئے پنجاب آب پاک اتھارٹی تیزی کیساتھ کام کر رہی ہے ۔ وہ سوموار کے روز گور نر ہاﺅس لاہور میں سماجی شخصیات میاں زاہد ‘جاوید ملک ‘میاں سعید ڈیڑے دالا ‘میاں جمیل اور حبیب کنول کی جانب سے کورونا بحران سے بے روزگارر ہونیوالے غریب خاندانوں کیلئے1لاکھ کلو آٹے عطیہ کر نے کے موقع پر پریس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔









