پاکستان میں معاشی ترقی اور ہیومن ڈویلپمنٹ کے حصول کےلئے اقدامات موسمیاتی تباہ کاریوں سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں، ملک امین اسلم

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی اور ہیومن ڈویلپمنٹ کے حصول کےلئے اٹھائے گئے اقدامات عالمی حدت کے باعث رونما ہونے والی موسمیاتی تباہ کاریوں سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں تاہم ان تباہ کاریوں پر قابو پانے کےلئے بہتراور مو¿ثر منصو بہ بندی اور انتظام کاری ناگزیر ہے۔ ان خیالات …

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی اور ہیومن ڈویلپمنٹ کے حصول کےلئے اٹھائے گئے اقدامات عالمی حدت کے باعث رونما ہونے والی موسمیاتی تباہ کاریوں سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں تاہم ان تباہ کاریوں پر قابو پانے کےلئے بہتراور مو¿ثر منصو بہ بندی اور انتظام کاری ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتِ پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان طے ہونے والے پانچ سالہ ہائیڈرومیٹ اینڈ ایکوسسٹم ریسٹوریشن منصوبے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے شرکاءسے خطاب کے دوران کیا۔ یہ تقریب پیر کو وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی میں منعقد کی گئی جبکہ عالمی بینک کے ڈائریکٹر پاکستان ایلانگو نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ پاکستان کا پہلا ایسا منصوبہ ہے جو ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے اور ان کی روک تھام کےلئے کار آمد ثابت ہو گا تاہم اس پراجیکٹ کے ذریعہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے ماحولیاتی بگاڑ کو ماحولیاتی بحالی سے روکنے کا عہد کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس منصوبہ کی دستخطی تقریب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی موحولیاتی تبدیلیوں کی جانب بہترین حکمتِ عملی ملکی مسائل کے حل کی طرف سنجیدگی کا ثبوت ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ورلڈ بینک اور حکومتِ پاکستان کے باہمی تعاون کے فروغ کےلئے ہمیشہ کوشاںرہیں گے۔ تقریب میں وفاقی وزارتِ موسمیاتی تبدیلی سیکرٹری ناہید شاہ درانی، وفاقی ایوی ایشن ڈویژن سیکرٹری حسن ناصر جامی، اکنامک افیئرز ڈویژن سیکرٹری نور احمد، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ ان تمام سرکاری افسران نے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عالمی بینک کی جانب سے منصوبہ کےلئے فراہم کی جانے والی امدادی رقم 188 ملین ڈالر ملک میں موسمیاتی پیش گوئیوں کے نظام کو بہتر اور مزید قابلِ اعتبار بنانے کےلئے ہائیڈرو میڑولوجیکل ٹیکنالوجی اور متعلقہ سرکاری اداروں کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے معاشی و سماجی منفی اثرات کی روک تھام اور بہتری کےلئے خرچ کی جائے گی۔