کراچی۔ یکم جون (اے پی پی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی نمائندہ ڈاکٹر پیلیتا مہیپالا نے وزیراعلی ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ پیر کوجاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان بالخصوص سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو ، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارہ خان اور وزیراعلی سندھ کے …
وزیراعلی سندھ سے عالمی ادارہ صحت کی نمائندے کی ملاقات
کراچی۔ یکم جون (اے پی پی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی نمائندہ ڈاکٹر پیلیتا مہیپالا نے وزیراعلی ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ پیر کوجاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان بالخصوص سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو ، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارہ خان اور وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو بھی موجود تھے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انہوں نے ٹیسٹ کی صلاحیت 200 سے بڑھاکر 6600 کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ 250 بستروں پر مشتمل کراچی میں انفیکشیس ڈیزیز کورونا وائرس کے دو الگ الگ اسپتال قائم کر رہے ہیں جبکہ صوبے کے دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں بھی ایسی ہی صحت کی سہولیات قائم کی جائیں گی۔ڈبلیو ایچ او کے کنٹری چیف نے وائرس پر قابو پانے اور اس کے پھیلاﺅ کو کم کرنے میں حکومت سندھ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی کہ وہ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر مجبور کرنے کے لئے سخت اقدامات کریں۔وزیراعلی سندھ نے ڈبلیو ایچ او کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت سندھ کی مدد اور رہنمائی کی۔ انہوں نے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے پر زور دیا کہ وہ کوویڈ 19 کے کیسز نمٹانے والے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسوں کے لئے تربیتی پروگرام فراہم کریں۔ڈاکٹر پلیہا نے وزیر اعلی سندھ کو یقین دلایا کہ ان کا ادارہ تربیت سمیت تمام پہلوﺅں میں حکومت سندھ کی مدد کرے گا۔









