صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ صدرمملکت نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ صدرمملکت نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔انہوں نے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔