عوام کا اتنا ہی غم ہے تو لیگی قیادت کو کہیں کہ وہ لوٹی ہوئی قومی دولت ملک میں واپس لائیں، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اپنے دور میں جی بھر کے کرپشن کرنے والے اب زور و شور سے جمہوریت کا راگ الاپتے ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ انہیں عوام کا اتنا ہی غم ہے …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اپنے دور میں جی بھر کے کرپشن کرنے والے اب زور و شور سے جمہوریت کا راگ الاپتے ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ انہیں عوام کا اتنا ہی غم ہے تو اشتہاری اسحاق ڈار، حسن نواز اورحسین نواز اور تمام لیگی قیادت کو کہیں کہ وہ لوٹی ہوئی قومی دولت ملک میں واپس لائیں ۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کیونکہ آپکو کرپشن کیس میں نیب نے طلب کر رکھا ہے اس لئے بوکھلائے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔