پاکستان کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے انتہائی سطح کو چھو رہا ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے انتہائی سطح کو چھو رہا ہے، عوام کو احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے انتہائی سطح کو چھو رہا ہے، عوام کو احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی موجودہ صورتحال اوراس کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی صورتحال نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو کورونا وبا کے باعث سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے انتہائی سطح کو چھو رہا ہے اس وقت عوام کو احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے۔وبا کے پھیلاو¿ کو موثر انداز میں روکنے اور طبی استعداد کار میں اضافے کیلئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے اور ان کی جلد وطن واپسی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔