اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پہلے موصوف لاک ڈاﺅن کا بہانہ کرکے چھپے رہے، پھر اپنے ایک ملازم میں کورونا نکال کر 14 دن کےلئے قرنطینہ ہوگئے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا …
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونے پرڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پہلے موصوف لاک ڈاﺅن کا بہانہ کرکے چھپے رہے، پھر اپنے ایک ملازم میں کورونا نکال کر 14 دن کےلئے قرنطینہ ہوگئے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تنگ آ کر نیب والوں نے کہا اچھا آپ تکلیف نہ کریں ہم آپ کے پاس آ جاتے ہیں، اب کہہ رہے ہیں نیب والوں میں کورونا ہے نہ آئیں، یہ صاحب ہیں جو لندن سے کورونا کے خلاف لڑنے پاکستان آئے تھے۔








