اقوام متحدہ۔ 3 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث لوگوں کی منتقلی پر ان کی صحت کا تحفظ بہت ضروری ہے اور انسانی نقل و حرکت پر ممالک کو نئے نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے لوگوں کی منتقلی اور ان پر کورونا وائرس کے اثرات سے متعلق …
کورونا بحران کے باعث محفوظ انسانی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 3 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث لوگوں کی منتقلی پر ان کی صحت کا تحفظ بہت ضروری ہے اور انسانی نقل و حرکت پر ممالک کو نئے نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے لوگوں کی منتقلی اور ان پر کورونا وائرس کے اثرات سے متعلق پالیسی اختیار کرنے کے لیے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا بحران انسانی نقل و حرکت سے متعلق دوبارہ سوچنے کا ایک موقع ہے اور اس سلسلے میں4 بنیادی اصولوں کو اپنانا ہو گا، پہلا اصول یہ کہ جامع صحت عامہ اور سماجی و اقتصادی اقدامات سے وائرس کو روکنے میں مدد ملے گی، دوسرا یہ کہ کورونا وباء کے باعث انسانی وقار کو برقرار رکھنا ضروری ہے اوران ممالک سے سبق سیکھنا چاہئے جنہوں نے انسانی حقوق اور پناہ گزینوں کے تحفظ کے بین الاقوامی اصولوں کا مکمل احترام کرتے ہوئے سفری اور سرحدی پابندیاں عائد کیں۔ انہوں نے کہا کہ تیسرا اصول یہ کہ اس وقت تک کوئی محفوظ نہیں ہے جب تک ہر فرد محفوظ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ ہر ملک اور ہر فرد تک تشخیص، علاج اور ویکسین تک رسائی ضروری ہے، چوتھا یہ کہ لوگوں کی منتقلی کورونا وائرس سے بچائو کا حصہ ہے اس لیے غیرضروری رکاوٹیں دور کر کے مہاجرین کے لیے راستے ہموار کریں اور ترسیلات زر کے لیے لین دین کے اخراجات کو کم کرنے سے متعلق اقدامات کرنے چاہیں کیونکہ پناہ گزینوں اور اندرونی طور پر بے گھر افراد کو منتقلی کے دوران پرہجوم مقامات جہاں سماجی فاصلہ ناممکن ہے کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔








