کیلی فورنیا۔ 4 جون (اے پی پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کی کاﺅنٹی سان برنارڈینو میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد متعدد آفٹرشاکس بھی محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سان برنارڈینو کاﺅنٹی میں واقع موجاوی صحرائی وادی سیرلیس کے …
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 5.5 شدت کا زلزلہ، متعدد آفٹرشاکس بھی محسوس کیے گئے، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

مزید خبریں
کیلی فورنیا۔ 4 جون (اے پی پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کی کاﺅنٹی سان برنارڈینو میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد متعدد آفٹرشاکس بھی محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سان برنارڈینو کاﺅنٹی میں واقع موجاوی صحرائی وادی سیرلیس کے جنوب میں17 کلومیٹر کے فاصلے اور دیگر کاﺅنٹیز میں محسوس کیے گئے جس کا مرکز امریکی ریاست نیواڈا کا شہر لاس ویگاسسے 123 میل دور 6.92 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔








