اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جارحیت کا شکار بچوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کشمیری بچوں پر جاری بدترین ظلم و ستم کا نوٹس لے، انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم میں کمسن بچوں کی قید اور ان کی شہادتیں عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہیں۔ جمعرات کو وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے …
جارحیت کا شکار بچوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کشمیری بچوں پر جاری بدترین ظلم و ستم کا نوٹس لے، انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم میں کمسن بچوں کی قید اور ان کی شہادتیں عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جارحیت کا شکار بچوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کشمیری بچوں پر جاری بدترین ظلم و ستم کا نوٹس لے، انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم میں کمسن بچوں کی قید اور ان کی شہادتیں عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہیں۔ جمعرات کو وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پیلٹ گنز کے بے رحم استعمال نے بچوں کی بصارت چھین لی ہے، وادی جنت نظیر میں غیر انسانی اور تاریخ کا طویل ترین لاک ڈاؤن جاری ہے جہاں بچے بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوراک، ادویات، بچوں کیلئے دودھ تک نہیں پہنچ پا رہا، قابض افواج کے جرائم پر انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔








