وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا رحیم یار خان ،روجھان او رگڑھی چاکر ، میرپور ماتھیلو کا دورہ، کورونا اور ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات کاجائزہ لیا

لاہور۔4 جون (اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے رحیم یار خان،روجھان اورگڑھی چاکر ، میرپور ماتھیلو کا دورہ کیاـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رحیم یارخان میں کورونا اور ٹڈی دل پر قابو پانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کاجائزہ لیاـ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے رحیم یار خان کے ائیر پورٹ پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کیـوزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے حوالے …

لاہور۔4 جون (اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے رحیم یار خان،روجھان اورگڑھی چاکر ، میرپور ماتھیلو کا دورہ کیاـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رحیم یارخان میں کورونا اور ٹڈی دل پر قابو پانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کاجائزہ لیاـ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے رحیم یار خان کے ائیر پورٹ پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کیـوزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اس ضمن میں حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ٹڈی دل پر کنٹرول کرنے کے لئے تمام ممکنہ وسائل اور اقدامات بروئے کارلائے جائیں اور کسانوں کی فصلوں کو نقصان سے بچایاجائےـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کاحکم د یتے ہوئے کہاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گیـ عوام کو کورونا سے بچانے کے لئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائیں گےـایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹوں اور بازاروں کو سیل کردیاجائے گاـ وزیراعلیٰ نے کہاکہ کورونا ہو یا ٹڈی دل ،اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیںـمیں خود شہر شہر جا کرصورتحال کا جائزہ لے رہاہوں اور موقع پر ہی فیصلے کئے جاتے ہیںـعوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیںـ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں ہی تحفظ اور حفاظت ہےـانہوںنے کہاکہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر متعلقہ کاروباری اداروں اور افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگیـتاجر،دکاندار، ٹرانسپورٹ،ٹریڈر ایسوسی ایشنز کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیںـ بہاولپورریجن میں اب تک 8598 کورونا کے مشتبہ مریض سامنے آئے ہیںـ752 مریض پازیٹو ہیں جبکہ 370صحت یاب ہوچکے ہیں ـبہاولپور کے 3فیلڈ ہسپتالوں میں 505بیڈز موجود ہیں اوراب تک بہاولپور میں 3507ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ بہاولپور ڈویژن میں ڈینگی کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ بہاولپور میں ٹڈی دل سے بچائو کے لئے موثر اقدامات کئے گئے اورٹڈی دل سے بچائو کے لئے موثر سرویلنس میکنزم وضع کیاگیاہے ـ 95535 ہیکٹر رقبے پر سپرے کیا جا رہا ہےـ 2جہاز اور 50سے زائد گاڑیاں ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کی جارہی ہیںـبہاولپور ، بہاولنگر اور رحیم یار خا ن میں ایک کروڑایکڑ سے زائد رقبے کی سرویلنس کی جا رہی ہےـٹڈی دل کو کنٹرول کے لئے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ـگندم ذخیرہ کرنیوالے سماج دشمن عناصر کے خلاف 118ایف آئی آر درج کر کے 6666میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی ہےـبہاولپور میں احسا س ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ساڑھے سات ارب روپے سوا 6لاکھ سے زائد خاندانوں میں تقسیم کئے جاچکے ہیںـاجلاس میں ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ کے مرحوم والد محترم اور عامر نواز چانڈیہ کے مرحوم بیٹے کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئیـاجلاس میںضلع رحیم یار خان کے اراکین اسمبلی ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، کمشنر بہاولپور ڈویژن، آر پی او بہاولپور،ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان،ڈی پی او رحیم یار خان،ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کیـکمشنر بہاولپور نے رحیم یار خان میں کورونا،ڈینگی، ٹڈی دل اوراحساس ایمرجنسی پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ـ وزیراعلی عثمان خان بزداررحیم یار خان کے دورے کے بعد ضلع راجن پورکی تحصیل روجھان پہنچے اور سابق ایم پی اے مقتول سردار عاطف مزاری کے بھائی سردار شمشیر علی مزاری کی رہائش گاہ پر گئےـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقتول سردار عاطف مزاری کے خاندان سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے سردار عاطف مزاری کے قتل کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کااظہارکیاـوزیراعلی نے مرحوم سردار عاطف مزاری کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعاکیـوزیراعلیٰ نے کہاکہ سردار عاطف مزاری کے قتل سے دلی دکھ اور رنج پہنچا ہےـسردار عاطف مزاری ایک ملنسار اور علاقہ کے لوگوں کے لیے درددل رکھنے والے سیاستدان تھےـڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، مشیر حنیف پتافی،رکن پنجاب اسمبلی سرداراحمد علی دریشک اور قبائلی عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھےـبعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدارصوبہ سندھ کے علاقے گڑھی چاکر ،میر پورماتھیلو پہنچے اور سردار رحیم بخش بزدار کی رہائش گاہ پر گئےـوزیراعلیٰ نے سردار رحیم بخش بزدار سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیاـوزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور دکھ کااظہارکیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ـوزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گڑھی چاکر میں قبائلی عمائدین اورمعززین علاقہ نے ملاقات کیـوزیراعلیٰ نے قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ کو پنجاب کے دورے کی دعوت دیـ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں صوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے پہلے بلوچستان گیا ،آج سندھ آیا ہوں ـسندھ کے عوام کے لئے بھائی چارے ، محبت، یگانگت اور اتحاد کا پیغام لیکر آیا ہوںـانہوںنے کہاکہ ہم سب ایک لڑی میں پروے ہوئے ہیں ـ ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیںـصوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے خیبر پختونخوا بھی جائوں گا ـانہوںنے کہاکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی میرا اولین مشن ہےـجنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کے لئے ہماری حکومت نے مثالی اقدام کئے ہیںـجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے پیش رفت جاری ہے اوربہت جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فنکشنل ہوجائے گاـبہاولپور اور ملتان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی ہوگیـجنوبی پنجاب کے لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور کا سفر نہیں کرنا پڑے گاـقبائلی عمائدین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے دور میں جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق ملاہےـآپ نے 2سال کے عرصے میں جنوبی پنجاب میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیںـہم چاہتے ہیں کہ یہی ترقی ہمارے علاقے میں بھی نظر آئےـ

مزید خبریں