اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے ہیلتھ ورکرز کی تعریف کی ہے۔ جمعرات کو جاری اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم کی قیادت نے جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کورونا …
وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے ہیلتھ ورکرز کی تعریف کی ہے، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے ہیلتھ ورکرز کی تعریف کی ہے۔ جمعرات کو جاری اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم کی قیادت نے جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے ہیلتھ ورکرز کی تعریف کی اور ملک میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔








