ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 57 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ، 3600 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا سپرے کیا گیا، ترجمان این ڈی ایم اے

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف جاری آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 57 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے اور 3600 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا سپرے کیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کے47 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔بلوچسستان کے 33، خیبر پختونخوا …

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف جاری آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 57 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے اور 3600 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا سپرے کیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کے47 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔بلوچسستان کے 33، خیبر پختونخوا 9، پنجاب 3 اور سندھ کے 2 اضلاع متاثر ہیں۔ بلوچسستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، وشوک، کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی متاثر ہیں۔کے پی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک،شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، پشاور اور خیبر کے اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ پنجاب میں بھکر، ڈیرہ غازی خان اور میانوالی جبکہ سندھ میں نوشہرو فیروز اور شہید بے نظیر آباد میں ٹڈی دل موجود ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ 1125 ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 57 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا اور3600 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا سپرے کیا گیا۔ بلوچسستان میں 2400 ہیکٹر رقبہ اور پنجاب میں 200 ہیکٹرز رقبہ پر سپرے کیا گیا۔ اسی طرح خیبر پختونخوا میں 700 ہیکٹر رقبہ جبکہ سندھ میں 300 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ اس طرح مجموعی طور پر اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 15 ہزار 600 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔