اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں احتیاطی اقدامات کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان برآمدات اور درآمدات میں کمی آئی ہے، پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں پر ہونے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر …
پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی سرگرمیاں معمول پر آرہی ہیں، باہمی تجارت پرکورونا وائرس کی وبا کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کی گئی ہے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود کا ایوان بالا میں جواب
اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں احتیاطی اقدامات کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان برآمدات اور درآمدات میں کمی آئی ہے، پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں پر ہونے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر ذیشان خانزادہ اور مشاہد حسین سید کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث چین اور پاکستان نے احتیاطی اقدامات اٹھائے ہیں جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان برآمدات اور درآمدات میں کمی آئی ہے، تاہم چین کے ساتھ اب تجارتی سرگرمیاں معمول پر آ رہی ہیں، ٹیکسٹائل مصنوعات کے آرڈرز پاکستان کو مل رہے ہیں جس سے برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان کوئی آزاد تجارتی معاہدہ نہیں، پاکستان اور ترکی کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے تجارت و سرمایہ کاری نے اس حوالے سے تعطل کے شکار مذاکرات بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک نے سٹریٹجک اکنامک فریم ورک پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے ٹیکسٹائل کے شعبوں کے درمیان روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔









