نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے صوبوں، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مجموعی طور پر مختلف اقسام کے 286 وینٹی لیٹرز فراہم

اسلام آباد ۔ 06جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی طرف سے صوبوں، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مجموعی طور پر مختلف اقسام کے 286 وینٹی لیٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق صوبہ پنجاب کو 72 وینٹی لیٹرز دیئے گئے ہیں۔ پنجاب کے وینٹی لیٹرز میں 36 آئی سی یو اور 36 بائی پیپ …

اسلام آباد ۔ 06جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی طرف سے صوبوں، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مجموعی طور پر مختلف اقسام کے 286 وینٹی لیٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق صوبہ پنجاب کو 72 وینٹی لیٹرز دیئے گئے ہیں۔ پنجاب کے وینٹی لیٹرز میں 36 آئی سی یو اور 36 بائی پیپ شامل ہیں۔ سندھ کو 74 وینٹی لیٹرز دیئے گئے، سندھ کے وینٹی لیٹرز میں 26 آئی سی یو اور 48 بائی پیپ شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کے 52 وینٹی لیٹرز میں 26 آئی سی یو اور 26 بائی پیپ شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق بلوچسستان کو دیئے گئے 25 وینٹی لیٹرز میں 10آئی سی یو اور 15بائی پیپ ہیں۔ آزاد کشمیر کو 10بائی پیپ وینٹی لیٹرز مہیا کئے گئے۔ گلگت بلتستان کے 17 وینٹی لیٹرز میں 10بائی پیپ اور 7پورٹ ایبل وینٹی لیٹرز شامل ہیں۔ اسلام آباد میں 36 وینٹی لیٹرز دیئے گئے، اسلام آباد کے وینٹی لیٹرز میں 17 ائی سی یو، 17 بائی پیپ اور 2 پورٹ ایبل وینٹی لیٹرز شامل ہیں۔