آئندہ 24 گھنٹوں کے دوراناسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، میں بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 06جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، بالائی سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان،، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہوا ﺅ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش …

اسلام آباد ۔ 06جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، بالائی سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان،، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہوا ﺅ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب ، سیالکوٹ71 ، گوجرانوالہ 30، نارووال 29، رحیم یار خان 24، گجرات 17، اٹک 3، منڈی بہاﺅالدین، خان پور 2 ، کشمیر، گڑھی دوپٹہ 21، کوٹلی 8، راولاکوٹ 7،سندھ ، چھوڑ 6، روہڑی ، جیکب آباد ایک، بلوچستان ، بارکھان میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت،موہنجوداڑو، جیکب آباد، دادو 45 ، لاڑکانہ، دالبندین ، تربت 44، سبی، نوکنڈی اور سکھر میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔