نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی ہیں۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار 467، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 93 ہزار 983 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 97 مزید اموات …

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی ہیں۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار 467، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 93 ہزار 983 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 97 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1935 ہو گئی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 35ہزار 308 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں 34 ہزار 889 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 12ہزار 459 اور اسلام آباد میں 4323 ہو گئی۔ بلوچستان میں 5776، گلگت بلتستان میں 897 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 331 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 32 ہزار 581 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 97 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1935 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 615، پنجاب میں 659، کے پی کے میں 541, گلگت بلتستان 13 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8، اسلام آباد میں 45 اور بلوچستان میں 54 شامل ہیں۔ اب تک 6 لاکھ 60 ہزار 508 افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 185 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 747 ہسپتالوں میں 5060 مریض زیر علاج ہیں۔ 1265 کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔