احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر ذمہ داری سے عملدرآمد جاری

فیصل آباد 06 جون (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا ہے کہ ضلع میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر ذمہ داری سے عملدرآمد جاری ہے اور اب تک دو لاکھ 59 ہزر 990مستحقین میں تین ارب 12 کروڑ روپے سے زائد کی مالی امداد تقسیم کی جاچکی ہے۔انہوں نے مختلف علاقوں میں قائم سنٹرز کا دورہ کرکے تقسیم کے عمل اور ضروری انتظامات چیک کئے۔انہوں نے بتایا …

فیصل آباد 06 جون (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا ہے کہ ضلع میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر ذمہ داری سے عملدرآمد جاری ہے اور اب تک دو لاکھ 59 ہزر 990مستحقین میں تین ارب 12 کروڑ روپے سے زائد کی مالی امداد تقسیم کی جاچکی ہے۔انہوں نے مختلف علاقوں میں قائم سنٹرز کا دورہ کرکے تقسیم کے عمل اور ضروری انتظامات چیک کئے۔انہوں نے بتایا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرامز پر عملدرآمد کے سلسلے میں ضلع میں 20 سنٹرز پر مالی امداد کی تقسیم کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سنٹرز پر مردوخواتین کے بیٹھنے کے الگ الگ سایہ دار انتظامات سمیت دیگر ضروری اقدامات کو ہر لحاظ سے مکمل رکھا ہوا ہے جبکہ انسداد کورونا اقدامات پر بھی حکومتی ہدایات کے مطابق عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے سٹاف کو تاکید کی کہ بغیر ماسک آنے والوں کو ماسک پہن کر آنے کی واضح ہدایت کی جائے۔