ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے دو پاکستانی رضاکاروں کو 31 ویں کامن ویلتھ پوائنٹ آف لائٹ اعزاز سے نواز دیا

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے دو پاکستانی رضاکاروں کو 31 ویں کامن ویلتھ پوائنٹ آف لائٹ اعزاز سے نوازا۔حذیفہ احمد (شریک بانی اور سی ای او رزق) اور سید حسنان عرفان (ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، رزق) کو یہ ایوارڈ کوویڈ 19 و بائی چیلنج کے دوران خوراک کی تقسیم اور انکی دیگر سماجی خدمات کے اعتراف میں دئیے گئے۔ پاکستان میں تعینات برطانوی …

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے دو پاکستانی رضاکاروں کو 31 ویں کامن ویلتھ پوائنٹ آف لائٹ اعزاز سے نوازا۔حذیفہ احمد (شریک بانی اور سی ای او رزق) اور سید حسنان عرفان (ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، رزق) کو یہ ایوارڈ کوویڈ 19 و بائی چیلنج کے دوران خوراک کی تقسیم اور انکی دیگر سماجی خدمات کے اعتراف میں دئیے گئے۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے انہیں ایوارڈ پیش کیا۔برطانوی ہائی کمیشن کے اعلامئے کے مطابق ڈاکٹر امجد ثاقب کو ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملکہ برطانیہ کا دستخط شدہ سرٹیفکیٹ پیش کیا۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ ملکہ برطانیہ نے خوراک کے عدم تحفظ سے نمٹنے میں رزق کی نمایاں خدمات کو تسلیم کیا۔ اس طرح کے لمحات برطانیہ ، پاکستان اور دولت مشترکہ کے مابین گہرے مثبت تعلقات کی مثال ہیں۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹر امجد نے غربت جیسے مسئلے سے نمٹنے کےلئے جو کام کیا اس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔کورونا وبائی مرض اور رمضان کے مقدس مہینے میں ، حذیفہ اورحسنان نے 23 سے زائد شہروں میں 2،2 ملین سے زیادہ کھانا تقسیم کرنے کے لئے 3،000 سے زیادہ رضاکاروں کے نیٹ ورک کو متحرک کیا۔