وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد4323ہوگئی ہے‘ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد4323ہوگئی ہے،کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد386ہوگئی ہے جبکہ 49افراد فوت ہو چکے ہیں۔ ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کی رپورٹ کے مطابق سیکٹر آئی ٹین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 251ہوگئی‘ لوئی بھیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ …

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد4323ہوگئی ہے،کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد386ہوگئی ہے جبکہ 49افراد فوت ہو چکے ہیں۔ ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کی رپورٹ کے مطابق سیکٹر آئی ٹین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 251ہوگئی‘ لوئی بھیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 304ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ترلائی میں206 اور بہارہ کہو میں متاثرہ افراد کی تعداد 188تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 221 ہوگئی، سیکٹر جی 6 میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 177تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق سوہان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 126اور جی 7 میں 205 ہوگئی، سیکٹر جی 8 میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 201 اور جی 11 میں کورونا کی تعداد 130ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیکٹر جی 10 میں کورونا کیسز 169 اور جی 9 میں 244ہوگئی۔اس طرح روات میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 117ہے دیگر سیکٹروں میں بھی متعدد کورونا کے متاثرہ مریض موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 386 ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ اسلام آباد میں مجموعی طورپر51ہزار376افرا دکے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4323افراد کی ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 47ہزار053افرا کے ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔ حمزہ شفقات نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد اموات کا شکار افراد کی تعداد 49ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے سے ہی کورونا سے بچاو¿ ممکن ہے، بلا ضرورت سے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاجر انتظامیہ کی جانب سے جاری ایس او پیز کو یقینی بنائیں،احتیاط سے کورونا جیسی خطرناک وباءسے بچا جا سکتا ہے۔