2024ءتک بین الاقوامی حلال مارکیٹ کا حجم 12.14کھرب ڈالر تک بڑھنے کی توقع

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) 2024ءتک بین الاقوامی حلال مارکیٹ کا حجم 12.14کھرب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے ۔ انٹر نیشنل حلال سرٹیفیکیشن پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مفتی عبدالعزیز ذیشان نے کہا ہے کہ گلوبل حلال مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔ پاکستان کی کاروباری برداری کو اس سے استفادہ کیلئے اقدامات کرنے چائیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) 2024ءتک بین الاقوامی حلال مارکیٹ کا حجم 12.14کھرب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے ۔ انٹر نیشنل حلال سرٹیفیکیشن پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مفتی عبدالعزیز ذیشان نے کہا ہے کہ گلوبل حلال مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔ پاکستان کی کاروباری برداری کو اس سے استفادہ کیلئے اقدامات کرنے چائیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی حلال مارکیٹ کا کاروباری حجم 2کھرب ڈالر سے زیادہ ہے جو 2024ءتک 12کھرب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حلال خوراک برآمد کرنے والے دنیا کے دس بڑے ممالک میں کوئی بھی مسلمان ریاست شامل نہیں ہے جو باعث تشویش امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلال خوراک کی عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ صرف 0.25فیصد ہے جو شعبہ کی استعداد سے کہیں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلال خوراک کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی عالمی مارکیٹ سے استفادہ کیلئے مقامی کاروباری برادری کو کردار ادا کرنا چاہئے اور حلال خوراک کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹر نیشنل سٹور چین ”وال مارٹ “ نے چند سال قبل اپنے سٹورز میں حلال مصنوعات کے شیلف قائم کئے تھے لیکن تھوڑے وقت کے بعد ہی وہ اپنے سٹورز میں حلال مصنوعات کے مکمل سیکشن قائم کر رہے ہیں جس سے حلال خوراک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی طلب کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلال خوراک کی پیداوار اور پراسیسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں اور مقایم سرمایہ کار اس سے پرکشش منافع کما سکتے ہیں جس سے نہ صرف قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی بلکہ بے روز گاری کی شرح کو بھی کم کیا جا سکے گا۔