اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت کراچی میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے ورثا ءکو معاوضہ دے گی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس افسوسنا ک واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے غمزدہ خاندانوں کے …
حکومت کراچی میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے ورثا ءکو معاوضہ دے گی،وفاقی وزیر غلام سرور خان
اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت کراچی میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے ورثا ءکو معاوضہ دے گی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس افسوسنا ک واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے غمزدہ خاندانوں کے دکھوں کا احساس ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت طیارہ حادثہ کے زخمیوں کی بھی مدد کرے گی جنہیں فی کس 5 لا کھ روپے دیئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی حفاظت کرے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث ملکی معیشت دباﺅ میں ہے، ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پوری کابینہ نیب کے سامنے اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کرنے کے لئے تیار ہے ۔









