اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ سمندر، کرئہ ارض کے ماحولیاتی نظام کا اہم ترین جزو ہیں اور مستحکم سمندر زمینی حیات کی بقاء کے لیے ناگزیر ہیں‘ سمندروں کو درپیش چیلنجز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے جدید طریقوں کی ضرورت ہے‘ عالمی یوم ِ بحر منانے کا مقصد انسانی عمل …
سمندر، کرئہ ارض کے ماحولیاتی نظام کا اہم ترین جزو ہیں ، عالمی یوم ِ بحر 2020 کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کا پیغام
اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ سمندر، کرئہ ارض کے ماحولیاتی نظام کا اہم ترین جزو ہیں اور مستحکم سمندر زمینی حیات کی بقاء کے لیے ناگزیر ہیں‘ سمندروں کو درپیش چیلنجز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے جدید طریقوں کی ضرورت ہے‘ عالمی یوم ِ بحر منانے کا مقصد انسانی عمل سے سمندروں پر ہونے والے اثرات کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے اور سمندروں کے استحکام کے لیے بین الاقوامی کاوشوں کو مستحکم کرنا ہے۔ یہ دن سمندروں کو مختلف خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے مربوط کوششوں کے عہد کرنے کا دن ہے۔ عالمی یوم بحر 2020 کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ سمندروں کی افادیت کو ا±جاگر کرنے اور بحری و آبی وسائل کے پائیدار استعمال سے متعلق آگہی کے فروغ کے لیے دنیا بھر میں ہر سال سمندروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ رواں سال اس دن کا موضوع ”بحری استحکام کے لیے جدت“ منتخب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم ِ بحر منانے کے جذبے کے عین مطابق پاک بحریہ سمندری وسائل کے محفوظ اور دیرپا استعمال کے فروغ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے گزشتہ برسوں میں کیے جانے والے اہم اقدامات میں ساحلِ سمندر کی صفائی، بندرگاہوں سے کچرا صاف کرنے والی بوٹس کی تعمیر، مینگرووز کی شجرکاری، ماہی گیری کے لیے ممنوعہ جال کے استعمال پر پابندی، سمندر میں تیل سے ہونے والی آلودگی کے تدارک اور سمندر میں گرنے والے ف±ضلے کو روکنے کے لیے صنعتی برادری سے رابطہ قابل ذکر ہیں۔ اس دن کے مقصد کو ا±جاگر کرنے اور سمندروں اور ان کے وسائل سے متعلق آگہی دینے کے غرض سے پاک بحریہ نے متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے۔ کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے باوجود ان سرگرمیوں میں پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی بھر پور شرکت سے اس دن کو منانے کے مقاصد کو فروغ ملے گا۔آئیے، اس دن کے موقع پر ہم سمندروں اور آبی وسائل کی بقاءاور تحفظ کے عزم کا اعادہ کریں۔ پاک بحریہ سمندروں کو محفوظ بنانے کی قومی و عالمی کاوشوں میں اپنا کردار مسلسل ادا کرتی رہے گی جو انسانیت کی خوشحالی اور ذریعہ معاش کا مشترکہ وسیلہ ہیں۔









