اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اتوار کو ٹیکسلا اور واہ میں عوام کی آسانی کےلئے نادرا رجسٹریشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ وزارتِ ہوا بازی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس سہولت مرکز میں اسلحہ لائسنس ڈیسک اور پاسپورٹ ڈیسک بھی موجود ہوگا۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹیکسلا اور واہ کے عوام کو …
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا ٹیکسلا اور واہ میں عوام کی آسانی کےلئے نادرا رجسٹریشن سنٹر کا افتتاح‘ سہولت مرکز میں اسلحہ لائسنس ڈیسک اور پاسپورٹ ڈیسک بھی موجود ہوگا
اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اتوار کو ٹیکسلا اور واہ میں عوام کی آسانی کےلئے نادرا رجسٹریشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ وزارتِ ہوا بازی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس سہولت مرکز میں اسلحہ لائسنس ڈیسک اور پاسپورٹ ڈیسک بھی موجود ہوگا۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹیکسلا اور واہ کے عوام کو اس سہولت مرکز کے قیام کی مبارکباد دی اور کہا کہ اس مرکز کے قیام سے علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولت دینا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوامی خدمت کا یہ سفر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جاری وساری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اس مرکز کے قیام سے ٹیکسلا اور واہ کے لوگوں کو سہولت میسر ہوگی۔









