اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولن کی مقدار 394 سے کم ہو کر 371 فی مکعب میٹر ہو گئی۔ اس دوران فضا میں مختلف درختوں اور پودوں کے پولن کی مقدار کا تناسب بلند سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے تحقیقی مرکز کے مطابق اسلام آباد کے …
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں کمی ریکارڈ
اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولن کی مقدار 394 سے کم ہو کر 371 فی مکعب میٹر ہو گئی۔ اس دوران فضا میں مختلف درختوں اور پودوں کے پولن کی مقدار کا تناسب بلند سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے تحقیقی مرکز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں فضا میں سب سے زیادہ مقدار جنگلی شہتوت سے پیدا ہونے والے پولن کی تھی جو 290 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گھاس کے پولن کی مقدار 5 اورفنجائی کی مختلف اقسام سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 54 فی مکعب میٹر رہی۔ دریں اثناءماہرین کے مطابق الرجی کے شکار افراد کو پولن کی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔









