اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نیشنل کمانڈ آپریشنل سینٹر نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے کوویڈ 19 میں وبائی امراض کے دوران صحت کی سہولیات کے لیے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے” پاک نگہبان“ ایپ کا اغاز کیا …
عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے” پاک نگہبان“ ایپ کا اغاز کیا، اسد عمر
اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نیشنل کمانڈ آپریشنل سینٹر نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے کوویڈ 19 میں وبائی امراض کے دوران صحت کی سہولیات کے لیے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے” پاک نگہبان“ ایپ کا اغاز کیا ہے۔ اسد عمر جو کہ این سی او سی کے چیئرمین بھی ہیں انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ اس اپڈیٹڈ ورژن ایپلیکیشن سے مریض کے قریبی ہسپتال سمیت وینٹی لیٹر اور بستروں کی دستیابی کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی۔پاک نگہبان ایپ کو ملک بھر کے 1110 ہسپتالوں سے منسلک کیا گیا ہے۔شہری ایپ کو گوگل پلے اسٹور اور covid.gov.pk سے سرکاری ویب سائٹ سے ڈاو¿ن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ اپلیکیشن ایمرجنسی ہسپتال کے بستروں اور وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سہولیات کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔









