امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوںکی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن ۔ 8 جون (اے پی پی) امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوںکی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کورونا وائرس متاثرین میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا …

واشنگٹن ۔ 8 جون (اے پی پی) امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوںکی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کورونا وائرس متاثرین میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2007449 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک 112469افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ یاد رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ اس کے بعد سب سے زیادہ متاثرین برازیل اور روس میں ہیں۔