اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے ممالک کو تین بڑے چیلنجز کورونا ،معیشت اور ٹڈی دل کا سامنا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو صحیح سمت لے کر جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے …
پاکستان سمیت دنیا کے ممالک کو تین بڑے چیلنجز کورونا ،معیشت اور ٹڈی دل کا سامنا ہے،وفاقی وزیر سید فخر امام
اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے ممالک کو تین بڑے چیلنجز کورونا ،معیشت اور ٹڈی دل کا سامنا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو صحیح سمت لے کر جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے درپیش بڑے چیلنجوں کو مثبت طور قبول کیا ہے جو ان سے نمٹنے کے لئے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں۔ سید فخر امام نے کہا کہ ایشیا، یورپ ،افریقہ اور امریکہ سمیت کئی ممالک کورونا سے شدید متاثر ہوئے جس سے ان کی معیشت پر اثرات پڑے جبکہ ٹڈی دل سے بھی نقصانات ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو تمام بحرانوں سے باہر نکالے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں زرعی معیشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اس شعبہ میں سرمایہ کاری پر توجہ دی جانی چاہیے ۔









