اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4728 نئے کیسزاور 65 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز 1,03,671، ایکٹو کیسز 67,249 اور اموات 2067 ہو گئی ہیں، ایک دن میں22650 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے ہیں،5253 متاثرہ افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 1382کی حالت تشویشناک بتائی جاتی …
24 گھنٹوں کے دوران 4,728 نئے کیسز، 65 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4728 نئے کیسزاور 65 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز 1,03,671، ایکٹو کیسز 67,249 اور اموات 2067 ہو گئی ہیں، ایک دن میں22650 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے ہیں،5253 متاثرہ افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 1382کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 38 ہزار 903 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں 38 ہزار 108 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 13 ہزار 487 اور اسلام آباد میں5329 ہو گئی۔ بلوچستان میں 6516، گلگت بلتستان میں 932 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 396 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 34 ہزار 355 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 65 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 2067 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 650، پنجاب میں 715، کے پی کے میں 575, گلگت بلتستان 13 ، آزاد جموں و کشمیر میں8، اسلام آباد میں 52 اور بلوچستان میں54 شامل ہیں۔ اب تک 7 لاکھ 05 ہزار 833 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 650 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 775 ہسپتالوں میں 5253 مریض زیر علاج ہیں۔ 1382 کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔









