اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کی جانب سے عالمی یومِ بحر پر آگہی کے فروغ کیلیے معلوماتی ویڈیو جاری کر دی گئی ،ویڈیو میں سمندر کی افادیت اور سمندری ماحول اور وسائل کے تحفظ کے لئے اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رواں برس عالمی یومِ بحر کا موضوع ”بحری استحکام کے لیے جدت“ منتخب کیا گیا ہے۔ …
پاک بحریہ کی جانب سے عالمی یومِ بحر پر آگہی کے فروغ کیلیے معلوماتی ویڈیو جاری ، ترجمان پاک بحریہ
اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کی جانب سے عالمی یومِ بحر پر آگہی کے فروغ کیلیے معلوماتی ویڈیو جاری کر دی گئی ،ویڈیو میں سمندر کی افادیت اور سمندری ماحول اور وسائل کے تحفظ کے لئے اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رواں برس عالمی یومِ بحر کا موضوع ”بحری استحکام کے لیے جدت“ منتخب کیا گیا ہے۔ موضوع کی مناسبت سے بحری وسائل کے جدید اور پائیدار استعمال سے آگہی کے لیے پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا ۔پاک بحریہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بحری وسائل کے جدت پر مبنی استعمال میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔بحری آلودگی کا تدارک، مینگرووکی شجر کاری اور بندرگاہوں کی صفائی کے لئے خصوصی کشتیوں کی تعمیر آبی ماحول کے تحفظ میں اہم کاوشیں ہیں۔









