نئی دہلی۔ 8 جون (اے پی پی) بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 9983 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران مزید 206 افراد ہلاک ہوگئے۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار …
بھارت میں کورونا کے ریکارڈ 9983 نئے مریض، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی
نئی دہلی۔ 8 جون (اے پی پی) بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 9983 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران مزید 206 افراد ہلاک ہوگئے۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 258090ہوگئی ہے جبکہ ملک میں اس وبا سے اب تک7207 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے زیادہ تر فعال کیسز ریاست مہاراشٹر میں ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 3007 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور 91 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ریاست میں وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 85975 ہے۔ مہاراشٹر میں جان لیوا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 3060 سے تجاوز کرگئی ہے۔









