اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے حکومت کی طرف سے کسانوں اورکاشت کاروں کیلئے حال ہی میں اعلان کردہ 50 ارب روپے مالیت کے زرعی پیکج کی مبنی برہدف تقسیم کویقینی بنانے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ زرعی شعبہ کیلئے امدادی پیکج کا مقصد کاشت کاربرادری کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے یہ بات پیرکو یہاں …
وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی 50 ارب روپے کے زرعی پیکج کی مبنی برہدف تقسیم یقینی بنانے میں تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے حکومت کی طرف سے کسانوں اورکاشت کاروں کیلئے حال ہی میں اعلان کردہ 50 ارب روپے مالیت کے زرعی پیکج کی مبنی برہدف تقسیم کویقینی بنانے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ زرعی شعبہ کیلئے امدادی پیکج کا مقصد کاشت کاربرادری کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے یہ بات پیرکو یہاں فارمرزایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر حکومت کی اقتصادی ٹیم کے دیگرارکان بھی موجودتھے۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے وفد کویقین دلایا کہ 50 ارب روپے مالیت کے زرعی پیکج کی مبنی برہدف تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہاکہ امدادی پیکج کی کسانوں اورکاشت کاروں میں براہ راست تقسیم بدستورحکومت کے اہم اہداف میں شامل ہیں۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، وفاقی وزیرصنعت وپیداوار حماداظہر، فارمرزایسوسی ایشن کے چئیرمین اور وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین اورپنجاب کے وزیربرائے منیجمنٹ وپیشہ وارانہ ترقی مخدوم حسین جہانیاں گردیزی، ایسوسی ایشن کے منیجنگ ڈایریکٹرملک آفاق ٹوانہ ، ڈائریکٹرافضل حیدررضوی، سیکرٹری خزانہ نویدکامران بلوچ اورچئیرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ وزیراعظم کے مشیر نے وفد کی جانب سے ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی، کھادوں پردرآمدی ڈیوٹی میں کمی، زرعی قرضوں کے مارک اپ میں کمی ومعافی، زرعی مصنوعات ولائیوسٹاک پرامپورٹ اورایکسپورٹ میں ضابطوں میں نرمی سمیت مختلف تجاویز اورسفارشات کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت 50 ارب روپے مالیت کے زرعی امدادی پیکج کی تقسیم کے طریقہ کارکومزید بہتربنانے کیلئے متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے تجاویز اورسفارشات پرعمل درآمد کرے گی، اس کے ساتھ ساتھ حکومت وفاقی وزارت غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے کسانوں کومزید ریلیف فراہم کرنے کی سفارشات پربھی غورکرے گی تاکہ زرعی شعبہ کو فروغ ملے اورکسانوں کو بھی فائدہ ہوسکے۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ کوروناوائرس کی وبا کے بعد کی صورتحال میں ملازمتوں کے مواقع بڑھانے، بڑھوتری، تخفیف غربت اورغذائی سلامتی کے فروغ میں زراعت کا شعبہ وسیع استعداد کاحامل ہے۔انہوں نے فارمرزایسوسی ایشن کی قیادت اورمتعلقہ وزارتوں کو مل بیٹھ کر زرعی پیکج کی تقسیم کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویز اورسفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی۔









