اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، کسان کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسانوں کی خوشحالی ہماری معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کسانوں کے اعلیٰ سطح کے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کے دوران …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کسانوں کے وفد کے ہمراہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کے دوران گفتگو
اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، کسان کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسانوں کی خوشحالی ہماری معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کسانوں کے اعلیٰ سطح کے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی سیّد فخر امام، وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر، مشیرتجارت رزاق داو¿د، پارلیمانی سیکرٹری فنانس زین قریشی و دیگر اہم پارلیمانی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کسان رہنماو¿ں نے لاک ڈاﺅن کے باعث کسانوں کو درپیش مشکلات سے شرکاءاجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز اور سیاسی قائدین کی آراءپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کسان رہنماو¿ں کو آئندہ بجٹ میں کسانوں کےلئے مجوزہ خصوصی ریلیف کی بابت آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، کسان کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسانوں کی خوشحالی ہماری معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مو¿ثر پالیسی سازی کے ذریعے کسانوں کے تحفظات کے ازالہ کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کےلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔









