اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماو¿ں کا اجلاس پیر کے روز پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کوروناوائرس کے تناظر میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے انتظامات اور دیگر عوامل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ اب تک ایوان کے 13 ممبران اسمبلی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکا …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماو¿ں کا اجلاس ‘کوروناوائرس کے تناظر میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے انتظامات اور دیگر عوامل پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماو¿ں کا اجلاس پیر کے روز پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کوروناوائرس کے تناظر میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے انتظامات اور دیگر عوامل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ اب تک ایوان کے 13 ممبران اسمبلی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے متعدد ملازمین بھی اس وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے تمام اراکین اسمبلی پر احتیاطی تدبیر اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اور ا±ن کے اہل خانہ اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور وہ اس تکلیف اور درد کو بخوبی محسوس کرسکتے ہیں جس سے کورونا وائرس کے مریضوں اور ا±ن کے خاندان والے گزرتے ہیں۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس کورونا وائرس وباءکے باعث خصوصی حالات میں منعقد ہورہا ہے اور اس وباءکے پھیلاو¿ کے امکانات کو کم سے کم کرنے کے لئے کئے گے فیصلوں پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے ممبران اور عملہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس کے دوران قانون سازی کا ایجنڈا نہیں لیا جائے گا اور ممبران کو بجٹ کی منظوری اورعمومی بحث میں حصہ لینے کا زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کیا جائے گا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کی کسی ایک نشست کے دوران قومی اسمبلی کے ممبران کی کل تعداد میں سے 25فیصد شرکت کریں گے اور ہر نشست کا دورانیہ تین گھنٹوں پر محیط ہوگا اور اجلاس میں کسی بھی ممبر کا اجلاس میں شرکت کا فیصلہ اس کی پارٹی لیڈر شپ کرے گی ہر پارٹی کو قومی اسمبلی میں ا±س کی تعداد کے تناسب سے اجلاس میں ممبران کو شرکت کے لئے نامزد کرنے کا اختیار ہو گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارلیمانی پارٹیوں کی قائدین اپنے اپنے چیف وہپ کے ذریعے بحث میں حصہ لینے میں دلچسپی رکھنے والے اپنے ممبروں کے نام قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو دیں گے۔ اجلاس میں اسمبلی کے بجٹ پیش ہونے سے قبل پی آئی اے کے جہازکو پیش آنے والے حادثے، سٹیل ملز ، فصلوں پر ٹڈیوں کے حملے ، چینی کے بحران اورمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم سے متعلق امور پر بحث کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری ، وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور ڈاکٹرظہیر الدین بابر اعوان ، ممبران قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف ، راجہ پرویز اشرف ، احسن اقبال ،سید نوید قمر ، ایاز صادق ، اسعد محمود ، عبدالواسع ، خالد حسین مگسی اور جناب اقبال محمد علی خان نے شرکت کی۔









