وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیرصدارت پی ایس بی کی 88ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) نیشنل سپورٹس پالیسی۔2005ءکا جائزہ لینے کےلئے پی ایس بی کی 88ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد اعظم ڈار نے بتایا ہے کہ ایگزیکٹیو کمیٹی نے موجودہ قومی سپورٹس پالیسی 2005ءکی سپورٹس پالیسی پر 18ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں نظرثانی …

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) نیشنل سپورٹس پالیسی۔2005ءکا جائزہ لینے کےلئے پی ایس بی کی 88ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد اعظم ڈار نے بتایا ہے کہ ایگزیکٹیو کمیٹی نے موجودہ قومی سپورٹس پالیسی 2005ءکی سپورٹس پالیسی پر 18ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں نظرثانی کےلئے وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محمد علی شہزادہ کی سربراہی میں قائم کر دی ہے۔ دیگر ممبران میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نمائندہ، پاکستان ٹینس فیڈریشن کا صدر، پاکستان سپورٹس بورڈ کے لیگل ایڈوائزر اور ایک تجربہ کار اسپورس پرسن میں شامل ہوں گے۔ محمد اعظم ڈار نے بتایا کہ کمیٹی ایک ماہ کے اندر اندر اپنا پہلا مسودہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو پیش کرے گی جو تمام اسٹیک ہولڈرز کو ان پٹ کے لئے ارسال کردی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی نے دیگر اہم بین الاقوامی مقابلوں کے تمغہ جیتنے والوں کو نقد ایوارڈ کے لئے وزیر اعظم کو سمری پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔