اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) جرمنی میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدر فرینک والٹر سٹین مائر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں اور صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ جرمن صدر نے پاکستانی سفیر کا خیر مقدم کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید …
پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدر فرینک والٹر سٹین مائر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) جرمنی میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدر فرینک والٹر سٹین مائر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں اور صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ جرمن صدر نے پاکستانی سفیر کا خیر مقدم کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔ ڈاکٹر فیصل نے توقع ظاہر کی کہ ان کی بطور سفیر تعیناتی پاک جرمن تعلقات کو ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے میں مفید ثابت ہوگی۔









