پی آئی اے کی خصوصی پرواز 253 مسافروں کو لے کر بغداد سے اسلام آباد کیلئے روانہ

اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز 253 مسافروں کولے کر منگل کو بغداد سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی۔ اس طرح عراق سے واپس لانے والے پاکستانیوں کی تعداد 645 تک پہنچ گئی جس میں 81 زائرین بھی شامل ہیں۔ عراق میں تعینات پاکستانی سفیر ساجدبلال نے پاکستانی مسافروں کو رخصت کیا جبکہ پاکستانی سفارتخانہ کا تمام عملہ بھی …

اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز 253 مسافروں کولے کر منگل کو بغداد سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی۔ اس طرح عراق سے واپس لانے والے پاکستانیوں کی تعداد 645 تک پہنچ گئی جس میں 81 زائرین بھی شامل ہیں۔ عراق میں تعینات پاکستانی سفیر ساجدبلال نے پاکستانی مسافروں کو رخصت کیا جبکہ پاکستانی سفارتخانہ کا تمام عملہ بھی ایئر پورٹ پر موجود تھا۔ پاکستا نی مسافروں نے ملک واپسی کو یقینی بنانے میں ہر ممکن تعاون کی فراہمی پر پاکستانی سفارتخانے جبکہ سفیر ساجد بلال نے وہاں پھنسے پاکستانیوں کو بحفاظت واپس لانے کیلئے سہولتوں کی فراہمی پر عراقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔