ایل این جی کی درآمد میں اپریل کے دوران 52.22 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) اپریل 2020ءکے دوران مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد میں 52.22 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اپریل 2020ءکے دوران درآمدات کا حجم 151.4 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ اپریل 2019ءکے دوران 316.9 ملین ڈالر کی ایل این جی درآمد کی گئی تھیں۔ اس طرح اپریل 2019ءکے مقابلہ …

اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) اپریل 2020ءکے دوران مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد میں 52.22 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اپریل 2020ءکے دوران درآمدات کا حجم 151.4 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ اپریل 2019ءکے دوران 316.9 ملین ڈالر کی ایل این جی درآمد کی گئی تھیں۔ اس طرح اپریل 2019ءکے مقابلہ میں اپریل 2020ءکے دوران ایل این جی کی ملکی درآمدات میں 156.5 ملین ڈالر یعنی 52 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔