اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4646 نئے کیسز، 105 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز1,08,317 اور اموات 2172 ہو گئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 71 ہزار 127 ہو گئی ہے۔ این سی او …
چوبیس گھنٹوں کے دوران 4646 نئے کیسز، 105 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4646 نئے کیسز، 105 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز1,08,317 اور اموات 2172 ہو گئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 71 ہزار 127 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 40 ہزار 819 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں 39 ہزار 555 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 14 ہزار 006 اور اسلام آباد میں 5785 ہو گئی۔ بلوچستان میں 6788، گلگت بلتستان میں 952 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 412 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 35,018 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 105 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 2172 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 679، پنجاب میں 773، کے پی کے میں 587 ، گلگت بلتستان 14 ، آزاد کشمیر میں 9، اسلام آباد میں 52 اور بلوچستان میں 58 شامل ہیں۔ اب تک 7 لاکھ 30 ہزار 453 افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 620 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 775 ہسپتالوں میں 5255 مریض زیر علاج ہیں۔ پورے ملک میں فراہم کیے گئے آکسیجن والے بیڈز کی تعداد 5137 ہے۔کورونا مریضوں کیلئے فراہم کیے گئے وینٹیلیٹرز کی تعداد 1 ہزار 400 ہے جبکہ وینٹیلیٹرز پر کورونا مریضوں کی تعداد 322 ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ایک ہزار آکسیجن والے بیڈز کی فراہمی اگلے 20 دن میں ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ اضافی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ہیروز کیلئے بھی سپیشل پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔









