انڈونیشیا میں 5.8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی

جکارتہ ۔ 9 جون (اے پی پی) انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ جزائر ملوکو کے قریب 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ انڈونیشیا کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے منگل کی صبح صوبہ ملوکو کے ضلع بورو سے 126 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جبکہ صوبہ ملوکو کے دارالحکومت امبون سمیت ضلع نمولی، ضلع سیرم …

جکارتہ ۔ 9 جون (اے پی پی) انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ جزائر ملوکو کے قریب 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ انڈونیشیا کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے منگل کی صبح صوبہ ملوکو کے ضلع بورو سے 126 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جبکہ صوبہ ملوکو کے دارالحکومت امبون سمیت ضلع نمولی، ضلع سیرم برت کے علاقہ پیرو اور ضلع نملیا میں بھی مخلتف شدت کے ساتھ محسوس کیے گئے۔ جس کا مرکز سطح سمندر کی تہہ میں 10 کلومیٹر کی کم گہرائی میں تھا۔ واضح رہے کہ 4 جون کو صوبہ نارتھ ملوکو کے قریبی علاقوں میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا جس میں 100 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔