اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ ملک بھرمیں کل 97 لاکھ 91 ہزارسے زائد افراد میں 119ارب 3کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ پنجاب میں 42 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد میں 51 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم …
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت97 لاکھ 91 ہزار افراد میں119 ارب 3کروڑ روپے تقسیم
اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ ملک بھرمیں کل 97 لاکھ 91 ہزارسے زائد افراد میں 119ارب 3کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ پنجاب میں 42 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد میں 51 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ سندھ میں 29 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد میں 36 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 18 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد میں22 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ بلوچستان میں 4 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد میں 5 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ آزادکشمیر میں 1 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد میں2 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔گلگت بلتستان میں 69 ہزار سے زائد افراد میں 86 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ اسلام آباد میں39 ہزار سے زائد افراد میں 48 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔









