اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) کورونا کی وبا کے خاتمے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاءکو بتایا گیا کہ کورونا کے ٹیسٹ کیلئے اس وقت ملک بھر میں 102 لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ فورم میں فرنٹ لائن پر اس وبائی مرض کے خلاف نبرد آزما ہیروز کیلئے حوصلہ افزا پیکج اور …
کورونا ٹیسٹ کے لئے ملک بھر میں 102 لیبارٹریز کام کر رہی ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ
اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) کورونا کی وبا کے خاتمے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاءکو بتایا گیا کہ کورونا کے ٹیسٹ کیلئے اس وقت ملک بھر میں 102 لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ فورم میں فرنٹ لائن پر اس وبائی مرض کے خلاف نبرد آزما ہیروز کیلئے حوصلہ افزا پیکج اور جون/جولائی میں اس وبا کے خلاف اضافی ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی کرنے پر پورے ملک کے طول و عرض میں بنائی گئی صوبائی ٹیموں نے مارکیٹس،صنعتوں،ٹرانسپورٹ اور وائرس کے ممکنہ پھیلاو والی جگہوں پر آپریشن کیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائی کے نتیجے میں بلوچستان میں 691 خلاف ورزیاں دیکھی گئیں جس کی وجہ سے 250 دوکانوں اور 92 گاڑیوں کو عارضی طور پر بند اور جرمانے کیے گئے۔پنجاب میں مختلف مارکیٹوں بازاروں ٹرانسپورٹ اور صنعتی علاقوں کی جانچ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 769 دکانیں 8 صنعتیں 776 گاڑیوں کو عارضی طور پر بند اور جرمانے کیے گئے۔اسی طرح سے سندھ میں دکانوں کو بند کرنے اور ٹرانسپورٹ سمیت سخت کارروائیاں پورے سندھ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کی گئیں۔خیبر پختونخوا میں ایس او پیز کی 7351 خلاف ورزیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 302 دکانوں اور 221 گاڑیوں کو بند اور جرمانے کیے گئے جبکہ 1933 لوگوں کو جرمانے کیے گئے۔گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 270 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی جس کے نتیجے میں 67 دکانوں اور 70 گاڑیوں کو جرمانے اور عارضی بند کیا گیا۔آزاد کشمیر میں 422 خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 112 دوکانوں اور 85 گاڑیوں کو جرمانے اور عارضی بند کیا گیا۔ اسی طرح سے اسلام آباد میں ایس او پیز کی 101 خلاف ورزی کے نتیجے میں 13 ہوٹلز،24 دوکانوں اور 85 گاڑیوں کو بند اور سیل کیا گیا۔









