جنیوا۔ 9 جون (اے پی پی) کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی یومیہ تعداد ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ وباءکے جلد ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینوم گھیبریسس نے گزشتہ روز آن لائن بریفنگ کے دوران ممالک پر …
کورونا وائرس کی موجودہ وباءکے جلد خاتمے کا کوئی امکان نہیں ہے، دنیا اس کے خلاف کوششیں جاری رکھے، عالمی ادارہ صحت
جنیوا۔ 9 جون (اے پی پی) کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی یومیہ تعداد ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ وباءکے جلد ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینوم گھیبریسس نے گزشتہ روز آن لائن بریفنگ کے دوران ممالک پر زور دیا کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر وسطی امریکہ میں وباءکا عروج آنا ابھی باقی ہے لہذا دنیا کے ممالک کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں کورونا وباءکے پھیلاﺅ کو 6 ماہ سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے اور یہ ابھی ختم نہیں ہو گی لہذا یہ وقت کورونا کے خلاف کوششوں سے پیچھے ہٹنے کا نہیں ہے بلکہ اس کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہیں۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے اعلی ماہر ایمرجنسیز ڈاکٹر مائیک ریان نے کہا کہ اس وقت ہمیں کورونا وباءکی دوسری لہر سے بچنے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوئٹے مالا سمیت دیگر وسطی امریکی ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز میں ابھی بھی اضافہ ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ وبائی امراض پیچیدہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے خطے کے لیے مضبوط حکومتی قیادت اور بین الاقوامی تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی تشویش کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل کے کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز کے اعدادوشمار اب تک انتہائی تفصیلی رہے ہیں لیکن برازیل کے لوگوں کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ وائرس سے انتہائی متاثرہ علاقے کون سے ہیں اور کس طرح خطرے کو روکا جا سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے امید کا اظہار کیا کہ مواصلات یا معلومات مستقل اور شفاف ہوں گی۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کی ماہر وبائی امراض ماریہ وان کیرکوف نے کہا کہ جنوبی امریکہ میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے جامع نقطہ نظر کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے ماثرہ کیسز کی تعداد 7 ملین سے تجاوز کر گئی ہے اور 4 لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جسے مدنظر رکھتے یہ کہا جا سکتا ہے کہ موجودہ وباءکے جلد خاتمے کا کوئی امکان نہیں ہے۔









