اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی نیب میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی جانب سے کوویڈ۔19 کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر یہ 37 لوگ ایس او پیز فالو کرتے تو بہتر ہوتا، ویسے تو (ن) والے سارا دن حکومت پر تنقید کرتے …
شہباز گل کی لیگی کارکنوں کی کوویڈ۔19 کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تنقید، احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل
اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی نیب میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی جانب سے کوویڈ۔19 کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر یہ 37 لوگ ایس او پیز فالو کرتے تو بہتر ہوتا، ویسے تو (ن) والے سارا دن حکومت پر تنقید کرتے ہیں، ان کہ قول اور فعل میں تضاد اور منافقت عیاں ہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک اور ٹویٹ میں احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا کہ ارسطو صاحب پبلک ہیلتھ بھی اکانومی کا حصہ ہے، اکانومی ہو گی تو پبلک ہیلتھ فیڈ ہو گی، جن ملکوں میں اکانومی بہتر ہے وہاں ہیلتھ بھی بہتر ہوتی ہے اور اس میں بنیادی کہ ساتھ نفسیاتی ہیلتھ پر بھی توجہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ یورپ میں اور اگر آپ وہاں ہوتے تو آپ کو بروقت نفسیاتی علاج کی سہولت دی جاتی۔









