وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے صدر نیشنل مشائخ کونسل کے صدر خواجہ غلام قطب الدین فریدی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے صدر نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے منگل کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران کورونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کے حوالہ سے حکومتی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وبا اپنی انتہائی …

اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے صدر نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے منگل کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران کورونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کے حوالہ سے حکومتی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وبا اپنی انتہائی سطح کو چھو رہی ہے، ان حالات میں ہمیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی حکومت اس طرح کے عالمی چیلنج سے تنہا نبرد آزما نہیں ہو سکتی جب تک عوام بالخصوص علماءاور مشائخ کی بھرپور معاونت شامل نہ ہو۔ کورونا وباءکے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے حکومت کی درخواست پر علماءاور مشائخ کی طرف سے تعاون اور عوامی اجتماعات سے اجتناب، قابلِ تحسین ہے۔ صدر نیشنل مشائخ کونسل خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی فورمز پر اجاگر کرنے اور بہترین خارجہ پالیسی اپنانے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو مبارکباد پیش کی۔