چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سابق ایم این اے سردار عاطف علی سنجرانی کو فون، ان کے بھائی یوسف سنجرانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سردار عاطف علی سنجرانی کے بھائی یوسف سنجرانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان سے سابق ایم این اے عاطف علی سنجرانی سے فون پر رابطہ کیا اور ان کے بڑے بھائی یوسف سنجرانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سردار عاطف علی سنجرانی کے بھائی یوسف سنجرانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان سے سابق ایم این اے عاطف علی سنجرانی سے فون پر رابطہ کیا اور ان کے بڑے بھائی یوسف سنجرانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم اچھے انسان تھے۔ محمد صادق سنجرانی نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءکرے۔