پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ اور ہینڈ سینیٹائزر کی برآمد کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،مشیر تجارت عبدالرازق داو¿د

اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) مشیر تجارت عبدالرازق داو¿د نے کہا ہے کہ پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ (پی پی ایز) اور ہینڈ سینیٹائزر کی برآمد کی اجازت دینے کےلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مشیر تجارت نے کہا کہ حکومت نے اس معاملہ پر اپنا کردار ادا کر دیا ہے۔ برآمد کنندگان اس پر …

اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) مشیر تجارت عبدالرازق داو¿د نے کہا ہے کہ پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ (پی پی ایز) اور ہینڈ سینیٹائزر کی برآمد کی اجازت دینے کےلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مشیر تجارت نے کہا کہ حکومت نے اس معاملہ پر اپنا کردار ادا کر دیا ہے۔ برآمد کنندگان اس پر پوری رفتار سے آگے بڑھیں اور پی پی ایز کی عالمی منڈیوں میں اپنی جگہ بنائیں۔ عبدالرزاق داو¿د نے مزید کہا کہ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق ٹائیوک سوٹ، این 95 اور سرجیکل ماسک پر نہیں ہو گا۔